نیشنل ٹی 20 کپ، بلوچستان کی پہلی کامیابی

راولپنڈی:  نیشنل ٹی 20 کپ کے آج کے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو شکست دے دی۔

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ کے ساتویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کر لی۔ بلوچستان کے نوجوان کرکٹر عبدالبنگلزئی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

کپتان امام الحق پھر ناکام ہوئے محض 8 رنز بناسکے جبکہ بسم اللہ خان نے 28 اور عماد بٹ نے 3 رنز اسکور کیے۔

سدرن پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ، حسن خان اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

سدرن کی ٹیم ابتدا سے مشکلات کا شکار نظر آئی، اوپنر زین علی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ کپتان صہیب مقصود بھی صرف 24 رنز کی مزاحمت کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کا سامنا کیسے کریں؟ نیوزی لینڈ پریشان

دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف 18، حسن خان 19 رنز بناکر نمایاں جبکہ ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے بلوچستان کو 102 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے بلوچستان نے 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ اور یاسر شاہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کی۔ عماد بٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button