رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے سے انکار کر دیا

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی کوچنگ کرنے والے لیجنڈری کھلاڑی کو بھارتی بورڈ نے ان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی آفر دی تھی لیکن پونٹنگ نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

تاہم آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت کی قومی ٹیم کی کوچنک کرنے سے انکار کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ان کے انکار کے بعد ہی بھارتی بورڈ نے راہول ڈریوڈ سے رابطہ کیا تھا جنہوں نے یہ آفر قبول کر لی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راہول ڈریوڈ انڈین کرکٹ ٹیم کے اگلے کوچ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے سابق بلے باز کو دو سال کا کانٹریکٹ دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ کی ٹیم کے سابق کھلاڑی پارس مہابرے کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا جائے گا۔ راہول ڈریوڈ 1996 سے 2012 تک انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

انہوں نے انڈیا کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز اور 344 ایک روزہ میچز کھیل رکھے ہیں۔

راہول ڈریوڈ اس وقت جنوبی شہر بینگلور میں انڈین کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں موجود کئی نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button