ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹرک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کر لی گئی۔ آئر لینڈ کے باؤلر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے روز نیدرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ میں آئرلینڈ کے باؤلر کرٹس کیمفر نے 4 گیندوں پر نیدرلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔

ابو ظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔

آئر لینڈ کے کرٹس چیمبر نے میچ کے 10 ویں اوور میں ناصرف ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے سے انکار کر دیا

کرٹس چیمپر نے 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر پہلے ایکرمین کو آؤٹ کیا پھر اگلی دو گیندوں پر ٹین ڈوس ہیٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

نیدر لینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا کہنا تھا کہ وکٹ کافی اچھی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button