میسی کی تین سال کی تنخواہ 20 ارب روپے

اسپورٹس کی تاریخ میں فٹبالر لیونل میسی کا سب سے مہنگا ترین کنٹریکٹ لیک ہو گیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبالر لیونل میسی کو تین سال کی تنخواہ 20 ارب روپے سے زائد وصول کریں گے۔ لیونل میسی کے کنٹریکٹ کی تفصیلات ایک غیر ملکی اخبار نے شائع کیں۔

میسی نے گرمیوں میں بارسلونا چھوڑنے کے بعد پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنے تین سالہ معاہدے پر 20 ارب روپے سے زائد وصول کریں گے۔

اس سے قبل بارسلونا کے لیے میسی 4 سیزن کے 55 کروڑ یورو وصول کر رہے تھے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت 10 ارب روپے بنتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’نہیں جانتا یہ کیا ہو رہا ہے؟‘سیریز منسوخی پر ڈینی موریسن افسردہ

2017 سے شروع ہونے والا معاہدہ رواں سال 30 جون کو ختم ہو گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق میسی کے کنٹریکٹ کی قیمت اور عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بارسلونا کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔

میسی کی سالانہ تنخواہ 8 کروڑ یورو یعنی 16 ارب روپے سالانہ تھی جبکہ انہیں 4 سال پہلے کنڑیکٹ سائن کرنے پر اضافی بونس بھی ملا تھا۔

Updated: September 19, 2021 — 1:49 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *