3

پاک نیوزی لینڈ ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے طویل بھرپور پریکٹس سیشن کیا ہے۔

 دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا جہاں نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ نے اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا جب کہ پاکستان نے دوسرے سیشن میں پریکٹس کی۔

گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے لیے الگ الگ نیٹس لگائے گئے جہاں بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی گئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق نے فیلڈنگ سیشن میں اسٹمپ، ہٹنگ اور ڈائیونگ کی خصوصی مشقیں کروائیں۔

خیال رہے کہ کل بھی دونوں ٹیموں کا  شام ساڑھے چار بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں