5

میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

میسی نے رونالڈو کو پچھاڑ دیا، فیفا 22 ویڈیو گیم کی ریٹنگ منظر عام پر آ گئی، ریٹنگ میں میسی 93 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ای اے اسپورٹس نے  فیفا 22 کے لیے 22 ٹاپ ریٹڈ کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کی ہے، جس میں لیونل میسی کے بعد لیون ڈوسکی کا دوسرا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کا تیسرا نمبر ہے۔

اسٹار فٹ بالر میسی نے پچھلے سال کے ایڈیشن سے اس بار بھی اپنی 93 ریٹنگ برقرار رکھی ہے۔ لیکن رونالڈو نے لسٹ میں اپنی دوسری پوزیشن کھو دی ہے اور وہ ریٹنگ میں 92 سے 91 پر آگئے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے رونالڈو کے ساتھ اسی رینکنگ میں چار دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں، جن میں کیون ڈی برائن، امباپے، نیمار اور جان اوبلاک شامل ہیں، ان سب کے ریٹنگ پوائنٹس 91 ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  رونالڈو نے میسی کو پھر کروڑوں سے ہرادیا

چیلسی کے این گولو کانٹے 90 ، مانچسٹر سٹی کے اینڈرسن 89 ، ٹوٹنم کے ہیری کین 90 اور ہیونگ من سون اور لیور پول کے محمد صلاح 89 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 22 میں شامل ہیں۔

فیفا 22 ای اے کے مشہور فیفا ویڈیو گیم فرنچائز اکتوبر 2021 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ پہلا فیفا گیم ہے جس میں ہائپر موشن ٹیکنالوجی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں