ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ انتقال کر گئیں

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کے نائب ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ انتقال کر گئیں، ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی نماز جنازہ افغان صوبے پکتیا میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے  انتقال پر طالبان رہنماؤں نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ماں کے بغیر زندگی مشکل ہو جاتی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button