برطانوی حکومت کا کورونا سے نمٹنے کا نیا منصوبہ

برطانیہ نے موسم خزاں اور سرما میں کورونا وبا سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 50سال سے زائد عمر کے افراد کو آئندہ ہفتے ‏سے بوسٹر لگانے کا آغاز ہوگا، کئیرہومز کے رہائشی اور فرنٹ لائن پرکام کرنے والے بھی بوسٹرلگوائیں۔

ساجد جاوید نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کا این ایچ ایس کو دباؤ سے بچانا ہے اس وقت اموات کی شرح کم ہے لیکن ‏ہمیں اب بھی محتاط رہنا ہو گا لاک ڈاؤن لگائے بغیر وائرس کو پھیلنےسے روکنا چاہتے ہیں انگلینڈ میں قرنطینہ ‏کرنے والوں کی مالی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید نے مزید کہا کہ ہیلتھ سوشل کئیر ورکرز بھی بوسٹرلگوانےکےاہل ہوں گے، فائزرویکسین بوسٹر کے طور پر ‏لگائی جائےگی جب کہ متبادل کےطور پر موڈرناکی نصف ڈوزبھی دی جاسکتی ہے۔ ویکسین کی دوسری ڈوز کے 6 ‏مہینے بعد بوسٹر ڈوز لگے گی۔

Updated: September 19, 2021 — 2:34 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *