Greenback hit an all-time excessive on the interbank market

Dollar-WEB-

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 92 پیسے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 173 روپے پر آگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں فی الحال ڈالر کی طلب نہیں ہے تو ڈالر کی قیمت 155 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنے کی غرض سے حکومت پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی سے اختتام پزیر ہو سکیں۔

تجزیہ کار فیضان احمد کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا ڈالر پر کوئی اثر نہیں ہوا کیونکہ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم اس وقت درآمدات پر دباو کافی ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جس کے باعث درآمدی بل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔



Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button