6

پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے10روپے فی لیٹر مہنگی ہونیکا امکان

Petrol

فائل فوٹوذیل میں آج کی اہم کاروباری خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 84 پیسے اضافے سے 168.94 روپے ہوگئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، اس سے قبل 26 اگست 2020ء کو ڈالر کی قیمت 168.43 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے کے اضافے سے 169.80 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے ضروریات، گیس اور بجلی پر احساس پروگرام کے ذریعے ہدف شدہ سبسڈی دے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی جارہی تھی لیکن موجودہ حکومت کسان سے لیکر ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہی ہے، کسان کو صحیح قیمت دینے کے لیے آڑھتی کا کردار ختم کر رہے ہیں۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہوکر 1787 ڈالر ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پاکستانی عوام کو چاندی کے زیورات خریدنے پر مجبور کردیا، سونے کی چمک دمک کے شوقین اب چاندی اور آرٹیفشیل جیولری خرید کر شوق پورا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں