جی جی حدید کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔

سپر ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کائی کو دنیا میں آئے سات ماہ مکمل ہونے پر کچھ نئی تصاویر شئیر کی ہیں۔

 ان تصاویر میں ننھی سی بچی کو اپنے جوتوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جی جی نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ  ’مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میری بیٹی اس ہفتے سات ماہ کی ہوگئی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں گزشتہ سال 24 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

زین ملک نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here