پاکستان ایران کے ساتھ پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار، گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تہران نیشنل پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر چیئرمین پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیر آبادی فراھانی نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تہران میں چیئرمین پاکستان، ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیر آبادی فراھانی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

اس دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط بڑھانے کیلئے پہلے سے موجود پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو متحرک اور فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here