سندھ میں 1609 بند اسکول کھول دیئے ہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ صوبے میں جو اسکول بند پڑے تھے انہیں محکمہ تعلیم نے فنکشنل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم سندھ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر نظر ثانی کی گئی۔

اس موقع پر سعید غنی نے بتایاکہ مختلف اسکولوں سے اساتذہ کے تبادلے کرکے سندھ بھرمیں1609 بند اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید 638 اسکول آئندہ چند روز میں کھول دیئے جائیں گے، اس عمل کے ذریعے سندھ کے 2247 بند اسکول کھل جائیں گے۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم نے مزید کہاکہ کھولے جانے والے ان اسکولوں کی مرمت اور ضروریات کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here