کراچی، دوسری ہیٹ ویو کے لئے الرٹ جاری کردیا

کراچی شہر میں گرمیوں کے موسم کے دوران پیدا ہونے والی دوسری ہیٹ ویو کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویوسینٹر نے کراچی میں گرمی میں اضافے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 23 سے 25 اپریل کے دوران  گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 25 اپریل کے دوران اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران ہواؤں کی سمت جنوب مغربی سے شمال مغربی ہوجائے گی اور شہر میں دن کے اوقات میں گرم ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوا بحال ہوجائینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here