ترکی میں ہونے والی افغان امن عمل کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

ترکی میں ہونے والی افغان امن عمل کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاؤش اوگلو کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق عالمی امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی کردی گئی ہے۔

وزیرخارجہ چاؤش اوگلو نے کہا کہ طالبان کے بغیر کانفرنس کا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوسکتا ہے تاہم طالبان کو کانفرنس میں شریک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

چاؤش اوگلو نے کہا کہ طالبان کی شرکت ہی سے استنبول کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ترکی میں افغان امن کانفرنس چوبیس اپریل سے چار مئی تک ہونا تھی جس کو طالبان کی شرکت یقینی نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here