کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے منفرد طریقہ، چلتا پھرتا ویکسی نیشن سینٹر

برطانیہ میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے خصوصی بس تیار کرلی گئی جوکہ  چلتا پھرتا ویکسی نیشن سینٹر ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق یہ بس برطانیہ کے ٹاؤن بولٹن کے ان علاقوں میں ویکسی نیشن کے لیے استعمال کی جارہی ہے جہاں لوگوں کی قابل ذکر تعداد نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل اسٹاف اس چلتے پھرتے ویکسی نیشن سینٹر کو ان تمام علاقوں میں لے کر جا رہا ہے جہاں  50 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here