پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان ہاؤس آمد ہوئی جہاں انھوں نے ایران میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان یکساں مذہبی اقدار پر استوار، دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خوشی ہے ایران نے پاک ایران مشرکہ بارڈر پر تجارتی مراکز کھولنے کی تجویز کو سراہا۔پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here