مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ابصار عالم پر حملے کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابصار عالم کو بربریت اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافی آواز کو خاموش کرنا اس ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ابصار عالم اور اس ملک دونوں کو شفایاب کرے۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے ایک بیان میں ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ابصارعالم پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینئر صحافی ابصار عالم پر حملے کی تحقیقات کروائی جائے۔

چیئرمین پی پی پی نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here