پشاور میں بی آر ٹی سروس کل عارضی طور پر معطل رہے گی، ترجمان

پشاور میں بی آر ٹی سروس کل صبح 10 سے شام 3 بجے تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سروس کی عارضی معطلی کا اطلاق تمام فیڈر روٹس پر بھی ہوگا۔

بی آر ٹی کے متعدد اسٹیشنز اور ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا مزید کہنا ہے کہ شام 3 بجے سروس کو دوبارہ فعال کردیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here