پاکستان میں مزید 5913 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 5913 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 769037 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 5913 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 730 اسلام آباد میں 530،  پنجاب میں 3228 ، خیبرپختونخوا میں 1153، گلگت بلتستان میں 13 ، بلوچستان میں 127 جبکہ آزاد کشمیر میں 132 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 274195 ، بلوچستان میں 21127 ، خیبرپختونخوا میں 108462 ،اسلام آباد میں 70609 ، گلگت بلتستان میں 5205 ، پنجاب میں 273566 اور آزاد کشمیر میں 15873 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 730 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 24195 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 3228 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 273566 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here