پاکستان میں کورونا سے آج مزید 147 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 147 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16492 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 769037 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد اور سندھ میں کورونا سے 3،3 ، آزاد کشمیر میں کورونا سے 4 ، پنجاب میں کورونا سے 104 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16492 ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4559 ، بلوچستان میں 225 ، خیبرپختونخوا میں 2953 ، آزاد کشمیر میں 446 ،اسلام آباد میں 645 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 7561 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 104 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7561 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here