میڈیا کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ناصر حسین شاہ 

وزیرِ اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ میڈیا کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ  نے سینیئر صحافی ابصار عالم پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب ابصار عالم  نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے اور پھر نامعلوم شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ابصار عالم پرفائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here