مفتاح اسماعیل کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط

مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ  دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب ملتوی نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پتہ چل چکا ہے کہ وہ حلقہ این اے 249 سے ہار چکی ہے اور الیکشن ملتوی کر کے  پیپلز پارٹی حلقے کے ووٹرز پر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے اثر انداز ہوگی۔

مفتاح اسماعیل  کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے بھی حلقہ این اے 249 کی انتخابی مہم کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر آنکھیں بند کر رکھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی مہم میں نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے  مزید کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہےحالیہ ملیر کا ضمنی الیکشن بھی ان ہی حالات میں ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here