عائزہ خان کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

 متعدد سپر ہٹ ڈرامے اور کامیاب برانڈ فوٹو شوٹ کرنے والی عائزہ خان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

  اس سے قبل عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کی تھی۔

عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here