حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ سرینا ہوٹل دھماکے کی شدید مذمت اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک واقعے میں جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،جے یو آئی کارکن زخمیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

دوسری جانب مرکزی ترجمان اسلم غوری نے بھی کوئٹہ سرینا ہوٹل دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسی کاروائیاں انتہائی افسوسناک ہیں۔

مرکزی ترجمان اسلم غوری نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کریں، اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here