پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، چوہدری فواد حسین

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ،ان کی باقیات ختم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے بلوچستان کی ترقی کا عمل روکنے کی کوشش کرنے والوں کو شکست ہو گی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام اور نامراد رہیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے  مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here