بھارتی ریاست مہاراشٹر کے اسپتال میں آگ لگ گئی، 13 مریض ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرکے شہر وسائی۔ویرار کے اسپتال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13 مریض ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں لگی جہاں کورونا سے متاثرہ مریض زیر علاج تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ 4 منزلہ اسپتال کی دوسری منزل پر رات تین بجے لگی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے وقت اسپتال میں 90 مریض داخل ہوئے تھے، آگ لگنے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

المناک حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوگواران سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والے مریضوں کے ورثاء کو 2لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here