وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس 27 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اتھارٹی، کاشتکاروں کو خریف سیزن میں کھاد اور بیج کے لیے سبسڈی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریبیز کنٹرول پروگرام کے لیے گاڑیوں کی خریداری، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اضلاع کی سطح پر دفاتر کے قیام کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھرکول بلاک ون میں تعمیر ہونے والے بجلی منصوبے کے لیے زمین، پولیس کلیم رولز 2020 میں شہید, فوتی اور غازی کوٹا شامل کرنے کا معاملے پر کابینہ میں غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں صبح 11 بجے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here