جعلی سی این جی پکڑی گئی 2 گیس چور گرفتار

کوئٹہ میں جعلی سی این جی پکڑی گٸی ہے جبکہ 2 گیس چور بھی گرفتار کر لئے  گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سریاب میں اسٹریٹجک بزنس یونٹ نے  چھاپے کے دوران گھر میں جعلی سی این جی اسٹیشن چلانے والے چوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی  کا کہنا ہے کہ ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان جعلی سی این جی چلا رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق جعلی سی این جی اسٹیشن مالکان کے گھر کے احاطے میں موجود تھا جہاں ہر قسم کی گاڑیوں میں گیس کی فلنگ کی جا رہی تھی۔

ترجمان ایس ایس جی سی  کا مزید کہنا تھا کہ کارواٸی خفیہ اطلاع کے موصول ہونے پر کی گٸی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here