افطاری میں فروٹ چاٹ کھانے کے حیران کن فوائد

ہم سب جانتے ہیں کہ رمضان کے مہینے میں ہماری کھانے کی عادات کس طرح خراب ہوجاتی ہے اور  ہم ہر بار تلے ہوئے پکوان کھانے سے خود کو روکنے کا ارادہ کرتے ہیں لیکن افطاری میں ہمارا یہ ارادہ ٹوٹ جاتا ہے۔

ہماری کوئی افطاری پکوڑے اور سموسوں کے بغیر نہیں گزرتی جبکہ سحری کے وقت پراٹھے اور لسّی تو ہماری غذا کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق اگر رمضان کا پورا مہینہ فروٹ چاٹ کا باقاعدگی سے استعمال کر لیا جائے تو عید تک چہرے پر رونق، جِلد صحت مند جبکہ  ناخنوں اور بالوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

فروٹ چاٹ کھانے کے نتیجے میں جہاں خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے وہیں مجموعی صحت پر بھی بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں ،فروٹ چاٹ دل کو طاقت اور معدے کو فرحت بخشتی ہے۔

فروٹ چاٹ ایک مکمل غذا کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک کپ فروٹ چاٹ کھانے سے فائبر سمیت وٹامنز اور منرلز بھی  بھرپور مقدار میں حاصل ہوتے ہیں۔

فروٹ چاٹ کے استعمال سے انسانی جسم کو قدرتی مٹھاس حاصل ہوتی ہے جو کہ پروسیسڈ شوگر سے کئی گنا بہتر ہے۔

 فروٹ چاٹ میں مختلف پھل انسانی صحت کے لئے بے تحاشہ منرلز اور وٹامنز کے حصول کا ذریعہ بنتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here