وزیر خارجہ کا مشہد میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشہد میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا جہاں ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور مشہد میں قونصل جنرل عارف خان بھٹانی نے اُنکا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ پاکستان نژاد ایرانی مصنف رضا کمیلی نے بھی وزیرخارجہ کو پاکستانی کلچر پر تحریر کردہ اپنی کتاب پیش کی۔

دورے کے دوران ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وزیر خارجہ کو قونصل خانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا۔

وزیر خارجہ نے قونصل خانے کے اندر بنائے گئے میوزیم، پاکستان کلچر ہال اور زیارت ریزیڈینسی کا دورہ کیا اور پاکستانی تاریخ اور تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی کاوشیں بروئے کار لانے پر وزارتِ خارجہ کے افسران یاور عباس اور عرفان محمود بخاری کے اقدام کو سراہا جبکہ قونصل خانے میں موجود حضرت علامہ اقبال رح کے مجسمے کو بھی سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here