نادیہ خان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

وٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود نادیہ خان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین یعنی دس لاکھ ہوگئی ہے۔

نادیہ خان انسٹاگرام پر چھاگئیں

 انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد نادیہ بھی پاکستان کی اُن مقبول ترین میزبان اور اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔

نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک تین سو 97 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر، اُن کے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات اور فیملی کے ہمراہ لی گئی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔

دوسری جانب نادیہ خان کو تو ایک ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے صرف 14 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں ہی نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here