’پاوری‘ گرل کی ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر محض پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاوری‘ گرل کی ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی ویڈیو کے سوشل میڈیا ہرچرچے ہو رہے ہیں۔

دانانیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی میں موجود ہیں۔

’پاوری‘ گرل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہا ہے۔

کامنٹس میں دانانیر کی تعریف کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 6 فروری کو ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی  دانانیرکی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اس کے چرچے سرحد پار بھی ہونے لگے۔

وائرل ویڈیو میں ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنی کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا تھا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

عالوہ ازیں دانا نیر نے اپنی نئی ویڈیو اس گانے پر بنائی جو بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے نے ان کے ڈائیلاگز ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر تیار کیا ہے۔

دانا نیرکو ’پاوری‘ گرل کہا جا رہا ہے جو کہ ایک یوٹیوبر، ولاگر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔

ان کا اصل نام دانانیرہے جو کہ پشتون نام ہے، تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر واضح کیا ہے کہ ان کا اصل نام درست انداز میں لینا مشکل ہے، اس لیے انہیں ’جینا‘ بھی پکارا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here