آرمی چیف سے افغانستان کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل جی ایچ کیو آمد پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک افغان بارڈر کی موثر مینجمنٹ، سیکیورٹی و دفاعی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here