شہباز شریف سے جیل میں خاندان کے افراد کا ٹیلی فونک رابطہ

مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کو جیل میں ضمانت کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے جیل میں خاندان کے افراد نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ضمانت کے حوالے سے آگاہ کیاہے۔

اس موقع پر شہبا ز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہبا ز نے کہاکہ نیب کا موقف مسترد ہونے سے حق کی فتح ہوئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی رہائی کل ہو گی ۔

شہبازشریف کے مچلکے تیار ہو گئے ہیں، کل روبکار جاری ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی تشویش ناک صرتحال کے پیش نظرشہبازشریف کی رہائی کے موقع پرمسلم لیگی کارکنان کوجیل آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو حمزہ شہباز اور چند خاندان کے افراد جیل سے لے کر گھر روانہ ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here