وزیراعظم نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہر پہلو سے اس دھماکے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رات گئے تک معاملات کی نگرانی بھی خود کرتے رہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا ہوا تھا جس میں5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی کی ناکامی کی وجہ سے بارود سے بھری گاڑی ہوٹل کی پارکنگ تک پہنچی، واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں گی اور دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here