دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کوئٹہ میں بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللّٰہ رب العزت شہداء کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحتیاب فرمائے، آمین۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ملک دشمن قوتیں اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کو نہیں جھکا سکتی، پاکستانی قوم اس طرح کی دہشت گردی سے نہ پہلے خوفزدہ ہوئی اور نہ اب ہوگی۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ، ملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں ہر بار کی طرح ناکام ہونگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here