کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے پر ضلع وسطی میں ‏مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی کے 3 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ‏گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن گلبرگ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم اباد کے علاقوں میں لگایا گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق تینوں ٹاونز میں 13 کورونا کے مریض موجود ہیں، متاثرہ علاقوں میں آنے اور ‏جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ علاقے میں تمام کاروباری و ‏صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفیکشن میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

 نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں ‏قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ‏ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here