سینیئر صحافی ابصارعالم قاتلانہ حملے میں زخمی

سینیئر صحافی اور پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

ابصار عالم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے پیٹ میں گولی لگی ہے لیکن حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس حوالے سے ویڈیو بیان میں ابصار عالم کا کہنا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، نامعلوم شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ابصار عالم پرفائرنگ کا نوٹس لتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here