بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کا شکار ہوگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپرہٹ گانوں کے موسیقار شرون راٹھور کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ان کے بیٹے نے بھی والد کی تشویشناک حالت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شرون راٹھور نے متعدد کامیاب فلموں کے گانوں کے موسیقار رہے ہیں اور ان کے کئی گیت 90 کی دہائی میں ہٹ ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here