موجودہ ملکی صورتحال، بلاول کی وزیراعظم پر تنقید

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خرابی آپ ہی کی پیدا کردہ ہے، اسے ٹھیک کریں ورنہ گھر جائیں۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور انٹرنیٹ بھی بند کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سطح پر وزیراعظم نے پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا اور اب تحریک انصاف پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب، یہ ساری خرابی آپ کی ہی پیدا کردہ ہے ، اسے خود ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here