عمر شریف کی 66 ویں سالگرہ کی تصاویر وائرل

پاکستان کے نامور کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے عمر شریف نے اپنی 66 ویں سالگرہ اداکارہ ندا یاسر اور یاسر نواز کے ہمراہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہیں ہیں۔

ندا یاسر نے عمر شریف کے ہمراہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جسے عمر شریف کے چاہنے والے پسند کررہے ہیں۔

عمر شریف کی66 ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہیں ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک غبارے اور بینر لگائے گئے۔

19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔

 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

ساتھی فنکار کہتے ہیں کہ عُمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔

نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے ناصرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی وی اور اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے نامور فنکار عُمر شریف نے 19 اپریل 2021  کو زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here