وزیراعظم کی کامیاب مذاکرات پر شیخ رشید کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کامیاب مذاکرات پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو مذہبی جماعت سےہونے والے مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے کہاکہ آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شیخ رشید احمد کو کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here