پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔

مریم اورنگزیب کےمطابق پارٹی کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا،پارٹی کی سینئر قیادت کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔

خیال رہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور حالیہ دنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعات پر غور ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here