ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ژوب، بارکھان، قلات اور خضدار میں بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور کل سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں بارشوں کی توقع کی جارہی ہے، اس دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع کی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات ہیں، اس دوران ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر، دیر، سوات، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مردان، صوابی، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کوہاٹ کے علاقے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ان تمام علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کی توقع کی جارہی ہے۔

اسی طرح پنجاب کے اکثر علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں، جس میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، لیہ، میانوالی، لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے علاقے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ 22 یا 23 اپریل تک ملک میں جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here