قومی اسمبلی میں آج فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اورکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان مسجد رحمت اللعالمین سمیت ملک بھر سے دھرنا ختم کرے گی۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ مقدمات ختم کیے جائیں گے اورجن کے نام شیڈول فور میں ہیں انہیں نکالا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔

واضح رہےکہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیاہے، اجلاس جمعرات کے بجائے آج تین بجے ہوگا۔

حکومت کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدہ اور قرار داد ایوان میں پیش کرے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here