پاکستان میں کورونا سے آج مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16348 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 763861 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر اور سندھ میں کورونا سے 3،3 ، اسلام آباد میں کورونا سے 6 ، بلوچستان میں کورونا سے 2 ، پنجاب میں کورونا سے 27 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16348 ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4559 ، بلوچستان میں 225 ، خیبرپختونخوا میں 2920 ، آزاد کشمیر میں 442 ،اسلام آباد میں 642 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 7457 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 27 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7457 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here