نویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ تعلیم بلوچستان نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کردی۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے مزید کہا کہ 19 اپریل سے عید الفطر تک اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کلاسز نہیں ہونگی، فیصلہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ  ملک  بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھے جائیں گے، جب کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھول دیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here