اداکار مانی نے اپنی اہلیہ حرا کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار مانی نے اپنی اہلیہ حرا کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا ہے۔

حرا مانی نے شادی کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرچند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کے شوہر اداکار ثاقب سلمان شیخ عرف مانی حرا کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

اداکار مانی نے اپنے منفرد انداز میں حرا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جو تمہارے لیے محسوس کرتا ہوں اسے بیان کرنے کا ہنر غالب کے پاس بھی نہیں ہے۔‘

اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں حرا نے مانی کیلئے لکھا کہ ’ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں اور میری کہانی کا دوسرا رخ بھی تم ہی ہو۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’شادی مبارک اور شادی کی سالگرہ مباک ہو۔‘

حرا نے ہنستے ہوئے لکھا کہ’ 13 سال اور ہر سال پہلے سے زیادہ پریشان کن۔‘

دوسری جانب مانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اہلیہ حرا مانی کے ہمراہ گزرے کچھ خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

مانی نے لکھا کہ ’تمہارا پیار کورونا  ویکسین سے زیادہ خالص ہے، تمہارا غصہ کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، تم میری اوزون لئیر ہو ، میر ا 5G نیٹ ورک ہو، میرے سپنوں کی حقیقی سینڈریلا ہو، زندگی تمہارے بغیر بہت بورنگ ہوتی۔ شادی کی 13 ویں سالگرہ مبارک ہو ۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے اداکار ثاقب سلمان شیخ عرف مانی سے 17 اپریل 2008 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here