وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ٹی ایل پی نے ملک کی 192 جگہوں کو بند کیا تھا، جن میں سے 191 جگہیں کلئیر کرادی گئی ہیں، اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم تحریک لبیک والے کسی صورت اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم ذہنی طور پر تیار نہیں تھے اس لئے تحریک لبیک کے خلاف ایسے اقدامات کرنے پڑے، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔20 اپریل کو راولپنڈی اور اسلام آباد کےشہریوں کو راستے کھلےملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کل ناموس رسالتﷺ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت ناموس رسالتﷺ پر بات نہیں آنے دینا چاہتے۔

شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنےکےلیےاقدامات کررہےہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیاء مہیا کریں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، کسی کو غلط زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here